Brailvi Books

ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
1 - 29
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
درودِ پاک کی فضیلت
	حضرتِ سیدنا اُبَیّ بِن کَعبرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی کہ میں (سارے ورد،وظیفے،دعائیں چھوڑ دوں گا اور) میں اپنا سارا وَقْت دُرُود خوانی میں صَرف کروں گا۔ تو اس پر میرے آقائے مکرم،رحمتِ عالم،رسولِ محتشم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:یہ تمہاری فِکروں کو دُور کرنے کے لئے کافی ہو گا اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ ‘‘(ترمذی،کتاب صفۃالقیامۃ،باب ماجاء فی صفۃ أوانی الحوض،۴/۲۰۷،حدیث: ۲۴۶۵) 
کسی طرف کوئی کنارہ نہ ہو گا
غیر تو کیا اپنوں کا بھی سہارا نہ ہو گا
کر لو محبت رسولِ پاک پر درود و سلام سے
آخرت میں ان کے سوا کوئی ہمارا نہ ہو گا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}ڈرامہ ڈائریکٹر کی توبہ
	فتح جنگ( اٹک پنجاب)کے رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے